40

فیروز خان خود پر تنقید کرنے والوں کو کیا کہنا چاہ رہے ہیں ؟

** فیروز خان پر ایک جانب سابق اہلیہ علیزے سلطان پر تشدد کے الزام پر تنقید کی جارہی ہے تو دوسری جانب وہ میڈیا اکاؤنٹ پراپنی سرگرمیاں پوسٹ کررہے ہیں۔**

یہ سوشل میڈیا کا دور ہے ، جہاں ایک جانب علیزے سلطان اور فیروز خان کے درمیان عدالت میں قانونی جنگ جاری ہے ۔ وہیں سوشل میڈیا پر بھی کوئی علیزے سلطان کا ساتھ دے رہا ہے تو فیروز خان نے اپنے ناقدین کو جواب دینے کے لیے پوسٹنگ کر رہے ہیں۔

ایک جانب فیروز خان کی سابق اہلیہ نے جب ان پر تشدد کا الزامات لگاتے ہوئے میڈیکل رپورٹس دکھائی۔

اس کے بعد سے ہی پاکستان کے شوبز شخصیات کی جانب سے فیروز خان کے رویے کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ یہاں تک کہ اقرا عزیز نے تو ان کے ساتھ آنے والے پراجیکٹ میں کام کرنے سے انکار کر دیا۔

ایسے میں فیروز خان بھی خود پر تنقید کرنے والوں اپنی انسٹا پوسٹنگ اور اسٹوریز کے ذریعے مختلف اشارے دے رہے ہیں ۔

ایک انسٹا پوسٹ پر وہ گھڑ سواری کرتے دیکھائی دے رہے ہیں جس پر اداکار نے لکھا کہ ڈرا نہیں، رکا نہیں اورجیت گیا ۔

ایک اور پوسٹ پر فیروز خان گھڑ سواری کرتے دیکھائی دے رہے ہیں ، جس سے یہ ظاہر ہو رہا ہے کہ وہ معمول کے مطابق اپنی زندگی میں مشغول ہیں ۔۔ ساتھ ہی اس پوسٹ پر اداکار نے علامہ اقبال کے جواب شکوہ سے لیا جانے والا ایک شعر کا کیپشن دیا

کوئی قابل ہو تو ہم شانِ کئی دیتے ہیں

ڈھونڈنے والوں کو دنیا بھی نئی دیتے ہیں

( علامہ اقبال، جوابِ شکوہ )

ایک پوسٹ پر فیروز خان نے اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ لیپ ٹاپ کے سامنے بیٹھے ہوئے ہیں اور اس تصویر پر کیپشن دیا ہے ۔۔ صبر

حالیہ انسٹاگرام پوسٹ پر وہ ایک گھوڑے پر سوار دیکھائے دے رہے ہیں ۔ جس پر یہ بیک گراونڈ میوزک Kings Never Die (feat. Gwen Stefani) کا شیئر کیا گیا ہے ۔

ساتھ ہی موجودہ صورتحال کے تناظر میں فیروز خان نے اپنا یوٹیوب چینل بھی بنایا ہے ۔