170

سابق اہلیہ پر تشدد الزام ہونے پر فیروز خان کا ردعمل سامنے آگیا

اداکار فیروزخان نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ میں اپنے اوپر لگائے گئے تمام بے بنیاد اورجھوٹے ہیں۔

فیروز خان کا مزید کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر چلنے والی افواہوں میں کوئی صداقت نہیں۔ یہ تمام الزامات جھوٹے ہیں-

جن کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔ اس طرح کی باتیں پھیلانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کا حق رکھتا ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اپنی قانونی ٹیم کو الزامات لگانے والوں کے خلاف کارروائی کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

میں قانون کی پاسداری اورانسانی حقوق پر مکمل یقین رکھتا ہوں ۔

اداکار فیروز خان کی سابق اہلیہ علیزے سلطان نے عدالت میں فیروز خان کی جانب سے کیے گئے تشدد کے ثبوت پیش کیے تھے۔