46

ایسے پودے جو شوگر کو کنٹرول کرنے میں انتہائی مدد گار ثابت ہوسکتے ہیں

کیا آپ جانتے ہیں چند ایسے پودے ہیں جو شوگر کو حیرت انگیز طور پر کنٹرول کرنے میں انتہائی مدد گار ثابت ہوسکتے ہیں.

آج کل شوگر ایک عام مرض بن چکا ہے جو بوڑھوں اور نوجوانوں دونوں میں پایا جاتا ہے جس کی بڑی ایک وجہ خراب طرز زندگی اور نامناسب خوراک ہے اسکے علاوہ کچھ لوگوں میں یہ جنیاتی طور پر منتقل ہوتی ہے۔

ذیابیطس کے مریض اپنی صحت برقرار رکھنے کے لیے بہت سی ادویات کا استعمال کرتے ہیں اور اسے کنٹرول کرنے کے لیے انسولین کا استعمال بھی کرتے ہیں

لیکن کیا آپ جانتے ہیں چند ایسے زبردست پودے ہیں جو شوگر کو حیرت انگیز طور پر کنٹرول کرنے میں انتہائی مدد گار ثابت ہوسکتے ہیں؟ آئیے ہم آپکو بتاتے ہیں۔

امرود کے پتے

شوگر میں امرود کے پتوں کا استعمال نہایت فائدہ مند ہے اور اسکا قہوہ کھانے کے بعد پینا شوگر کے مرض پر بلکل انسولین جیسا اثر پیدا کرتا ہے، یہ شوگر لیول کو 10 فیصد تک نیچے لیکر آتا ہے اور خوراک سے گلوکوز کو خون میں تیزی سے پھیلنے سے روکتا ہے۔

نیم کے پتے

نیم ایک ایسا پودا ہے جس کے پتے، پھل، پھول، چھال اور لکڑی سبھی دواؤں کے مقاصد کے لیے استعمال ہوتے ہیں۔

ماہرین صحت کے مطابق اگر آپ صبح اٹھ کر اس کے سبز پتے چبا لیں تو اس سے گلوکوز کی سطح کنٹرول میں رہے گی اور شوگر کے مرض میں افاقہ ہوگا۔

زیتون کے پتے

زیتون کا جہاں تیل انتہائی فائدہ بخش ہے وہاں اس کے پتے چبانے سے بھی فائدہ ہوتا ہے۔ ذیابیطس ٹائپ ٹو کے مریض زیتون کے پتوں کا استعمال کریں تو یہ خون میں شوگر کی سطح کو کنٹرول کرنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔

سال 2013 میں کی گئی ایک تحقیق کے مطابق محققین نے پایا کہ زیتون کے پتوں کا استعمال انسولین کے خلاف مزاحمت میں بہتری لاتا ہے، آپ زیتون کے پتوں کو کھانے کے بعد چبا کر بھی کھا سکتے ہیں اور اسکا قہوہ بنا کر بھی پی سکتے ہیں۔