74

گلوکار علی ظفر کا ٹک ٹاکرز پر طنز

گلوکارعلی ظفر نے انسٹا گرام ہر اپنی ایک وڈیو کے ذریعے ٹک ٹاکرز پر طنز کیا ہے۔

علی ظفر نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شئیر کی۔ جس میں انہوں نے مختلف موبائل فلٹرز استعمال کئے۔

گلوکار کا کہنا تھا کہ پتا نہیں آج کل لڑکوں کو کیا ہوگیا ہے کہ سارا سارا دن ٹک ٹاک پر لڑکیوں والے فلٹرز پر ویڈیوز بنا بنا کر اپ لوڈ کرتے رہتے ہیں۔

علی ظفر کی اس مضحکہ خیز پوسٹ پر مداحوں نے دل کھول کر دلچسپ اور مزاحیہ تبصرے کیے۔

ایک صارف نے کہا کہ علی بھائی لڑکیوں کی طرح فلٹرز لگا کر تو آپ ویڈیو بنا رہے ہیں۔

ایک صارف نے سوال کیا یہ آپ پر جج نہیں رہا۔ کس چیز کی تشہیر کرنا چارہے ہیں؟

ایک صارف نے علی ظفر پر جوابی طنز کرتے ہوئے کہا کہ کوئی انہیں توجہ دے دے۔

ایک صارف نے علی ظفر سے درخواست کی کہ پلیز ایسا دوبارہ کبھی مت کیجیے گا۔

ایک لڑکی نے تبصرہ کیا کہ یہ فلٹرز تو نہیں ہیں، لپ اسٹک اصلی لگ رہی ہے۔

ایک اور صارف نے لکھا کہ پاگل ہوگئے ہیں سارے۔ توجہ حاصل کرنے کے چکر میں اپنی پہچان کھو رہے ہیں۔