123

ہانیہ عامر اور فرحان سعید کا برائیڈل شوٹ

فرحان سعید اور ہانیہ عامر کا برائیڈل شوٹ ، سوشل میڈیا پر دونوں اداکاروں کی جوڑی کافی مقبول ہو رہی ہے۔

ڈرامہ سیریل میرے ہمسفر کی مشہور جوڑی اداکارہ ہانیہ عامر اور اداکار فرحان سعید نے ایک برائیڈل شوٹ کروایا ہے ۔ اس برائڈل شوٹ میں دونوں کافی منفرد اور خوصورت دکھائی دے رہے ہیں۔

اسکرین پر ناظرین کو مسحور کرنے کے بعد اب یہ جوڑی ماہا وجاہت کے لیے کیے گئے اپنے منفرد اور مختلف برائیڈل شوٹ سے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔

ماہا وجاہت کی برائیڈل کلکشین رانجھا میں نکاح کے دن کی کلکشین میں سفید رنگ کے پیراہن زیب تن کیے ہوئے ہیں۔

اس کلکشین میں پیسٹل رنگ کے پیراہن نمایاں ہیں۔

شوٹ کی تصاویر وائرل ہوتے ہی میرے ہمسفر کی مقبول ترین جوڑی ہالہ اور حمزہ کے مداحوں نے انسٹاگرام پر تبصروں کا نہ رکنے والا سلسلہ شروع کردیا۔

کسی نے شوٹ کی رومانوی تصاویر دیکھ کر مشہور ڈرامہ سیریل میرے ہمسفر کے سیکوئل کا مطالبہ کردیا تو کسی نے ان دونوں کے ناموں کو ملا کر ایک نیا نام دے دیا۔

کسی نے دونوں کے لک کو سراہتے ہوئے نیک تمناوں کا اظہار کیا تو کوئی اس بات کو لے کر پریشان دکھائی دیا کہ کیا انہوں نے واقعی شادی تو نہیں کرلی۔

ہانیہ عامر اور فرحان سعید کی جوڑی نہ صرف آن اسکرین مشہور ہورہی ہے بلکہ مداح حقیقت میں بھی ان دونوں کو ایک کپل کے طورپر دیکھنا چاہتے ہیں۔

واضع رہے کہ فرحان سعید نے اداکارہ عروہ حسین سے 2016 میں شادی کی تھی ۔ ان دونوں کے درمیان علیحدگی کی خبریں بھی گردش کا حصہ ہیں۔