ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 55 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص کی گئی۔
قومی ادارۂ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مجموعی طور پر 9 ہزار 117 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 55 افراد کے نتائج کا بطور کورونا مثبت کیس اندراج کیا گیا،جبکہ اس دوران کورونا وائرس سے کوئی مریض جاں بحق نہیں ہوا ۔
ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 0.60 فی صد ریکارڈ کی گئی۔
این آئی ایچ کی جانب سے جاری اعداد شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا وبا کے شکار 22 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔