178

پاکستانی اداکار بلال قریشی فلمی ناقد بن گئے۔

بلال قریشی نے اپنی انسٹا اسٹوری میں دو بالی وڈ فلم لال سنگھ چڈھا اور رکشا بندھن کے حوالے سے اپنی رائے پیش کی ۔ عامر خان نے انہیں مایوس کیا جبکہ اکشے کمار سے بلال کو محبت ہوگئی۔

بلال قریشی نے ان دو بالی وڈ فلموں اکشے کمار کی رکشا بندھن اور عامر خان کی فلم لال سنگھ چڈھا کے حوالے سے اپنی رائے کا اظہار اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ کی اسٹوریز کے ذریعے کیا۔

پہلی انسٹا اسٹوری بلال نے عامر خان کی فلم لال سنگھ چڈھا کے متعلق دی ۔ جس میں پاکستانی اداکار نے لکھا کہ بدترین فلم ، اذیت اورکوفت سے کم نہیں ۔ انہوں نے لکھا کہ عامر خان کی اداکاری اور بدترین اسکرپٹ ۔۔ ساتھ ہی بلال نے لکھا کہ وہ بالی وڈ کے فین ہیں مگر ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

دوسری اسٹوری بلال نے بالی وڈ کی رکشا بندھن کے حوالے سے پوسٹ کی ۔ جس میں انہوں نے لکھا کہ آپ سے پیار ہوگیا ہے اکشے کمار ۔۔ پلیز انہیں بہترین اداکار کے ایوارڈ سے نوازیں ۔

بلال نے ساتھ ہی لکھا کہ بہترین کہانی ، بہترین پرفارمنس اور بہترین ہدایات کاری ۔۔

یاد رہے یہ دونوں بالی وڈ فلمیں( لال سنگھ چڈھا اور رکشا بندھن ) ایک ہی دن یعنی 11 اگست کو نمائش کے لیے پیش کی گئیں تھیں۔