لاہور: پاکستان کی معروف اداکارہ مشعل خان نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ ملک میں موجود گدھوں اور کتوں کو کسی بھی ملک کو برآمد نہ کیا جائے۔
حکومت پاکستان کی جانب سے چین کو گدھے اور کتے برآمد کئے جانے کی خبروں پر سوشل میڈیا صارفین کا ملا جلا ردعمل سامنے آیا ہے۔
کئی صارفین اس اقدام سے خوش نظر آئے جبکہ متعدد صارفین تعجب کا شکار ہیں کہ چین کو گدھوں اور کتوں میں اتنی دلچسپی کیوں ہے۔
اداکارہ مشعل خان نے انسٹاگرام پر اسٹوری اپ ڈیٹ کرتے ہوئے حکومت کے اس اقدام کی شدید مذمت کی ہے۔
انہوں نے اپنی اسٹوری میں حکومت سے اپیل کرتے ہوئے لکھا کہ اس اقدام پر عمل درآمد نہ کیا جائے اور گدھوں اور کتوں کو چین کو برآمد نہ کیا جائے۔