35

عالیہ بھٹ کے اخراجات کون سنبھالتا ہے ؟

عالیہ بھٹ نے انکشاف کیا ہے کہ وہ یہ نہیں جانتی کہ ان کے پاس کتنا پیسہ ہے، تمام معاملات ان کی والدہ ہی دیکھتی ہیں۔

بالی وڈ اسٹار نے حال ہی میں حاملہ خواتین کے لیے کپڑوں کا برانڈ لانچ کیا ہے۔ سرمایہ کاری کے منصوبوں، معاشی صورتحال اورحکمت عملی کے حوالے سے بالی وڈ ایکٹریس نے بتایا کہ ان کے تمام اخراجات اورخرچوں کو ان کی والدہ Soni Razdan سنبھالتی ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ انہیں علم نہیں کہ بینک اکاونٹ میں ان کے پاس کتنا سرمایہ موجود ہیں ۔ وہ صرف خرچہ کرتیں ہیں جبکہ ان تمام اخراجات کے حوالے سے ان کی والدہ کوعلم ہوتا ہے۔

عالیہ بھٹ نے بتایا کہ جب وہ چھوٹی تھیں تو ان کا جیب خرچ محدود تھا، یہ جیب خرچ ان کی والدہ ہی انہیں دیتی تھیں۔

براہمسترا ہیروئن کا کہنا تھا کہ انہیں یاد ہے کہ ایک مرتبہ وہ لندن گئی تھیں ۔ پورے ٹرپ کے لئے انہیں 200 پاؤنڈ دیئے گئے تھے اور پہلی ہی آؤٹنگ میں 170 پاؤنڈ خرچ کر لیے تھے ۔ کیونکہ اتنے زیادہ برانڈز کو انہوں نے پہلی مرتبہ قریب سے دیکھا تھا۔

بالی وڈ اداکارہ نے کہا کہ ان کی والدہ ان کے تمام اخراجات کو خیال رکھتیں ہیں ۔ تاہم ہرکچھ دن بعد وہ اور ان کی ٹیم اخراجات کا جائزہ لیتی ہے، تو اندازہ ہو جاتا ہے کہ ان کے پاس کتنا پیسہ ہوسکتا ہے۔

عالیہ بھٹ نے پہلی مرتبہ او ٹی ٹی پلیٹ فارم کے لیے فلم پروڈیوس کی ہے۔ جبکہ فلم ڈارلنگز کی پروڈکشن کے علاوہ عالیہ بھٹ نے حاملہ خواتین کے لئے کپڑوں کا ایک برانڈ بھی لانچ کیا ہے۔