ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے مزید 3 افراد جاں بحق ہوگئے،جبکہ اس دوران مزید 43 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص کی گئی۔
قومی ادارۂ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مجموعی طور پر 11 ہزار970 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 43 افراد کے نتائج کا بطور کورونا مثبت کیس اندراج کیا گیا۔
ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 0.36 فی صد ریکارڈ کی گئی۔
جبکہ اس دوران کورونا وائرس سے ایک مریض جاں بحق ہوا جبکہ 47 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔