55

اداکارہ صرحا اصغر کے ہاں جلد ننھے مہمان کی آمد

کراچی: گزشتہ برس رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی کم عمر اداکارہ صرحا اصغر کے ہاں جلد ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے۔

اداکارہ نے سوشل میڈیا پر اپنے شوہر عمر لالا کے ساتھ بنائی ہوئی ایک دلچسپ ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے مداحوں کو یہ خوشخبری سُنائی کہ ان کے ہاں رواں سال دسمبر میں پہلے بچھے کی پیدائش ہوگی۔

ویڈیو میں انہیں شوہر کے ہمراہ رومانوی گانے پر ڈانس کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، اداکارہ کی پوسٹ کو ان کے مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بےحد پسند کیا جارہا ہے۔

صرحا اصغر کی ویڈیو سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر وائرل ہو رہے اور اداکارہ کے مداح انہیں مبارکباد دیتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کر رہے ہیں۔


صرحا اصغر نے جنوری 2021 میں دیرینہ دوست عمر لالا سے شادی کی تھی، جنہیں وہ زمانہ طالب علمی سے جانتی تھیں اور پسند کرتی تھیں۔