107

فیس بک اور انسٹاگرام کو اکٹھا کرنے کے حوالے سے اہم پیشرفت

میٹا کی جانب سے فیس بک اور انسٹاگرام کو اکٹھا کرنے کے حوالے سے 2 نئے فیچرز کی آزمائش کی جارہی ہے۔

کمپنی کی جانب سے اینڈرائیڈ، آئی او ایس اور ویب ورژنز پر فیس بک اور انسٹاگرام پر اکاؤنٹس سوئچ کرنے کے لیے نیا یوزر انٹرفیس متعارف کرایا جارہا ہے۔

انسٹاگرام میں اب ایک منٹ طویل ویڈیو کلپ اسٹوری میں شیئر کرنا ممکن
فیس بک میں 'کمیونٹی چیٹس' کا فیچر متعارف
مارک زکربرگ فیس بک پر صارفین کی اسکرولنگ سے ناخوش کیوں؟

اس انٹرفیس میں صارفین فیس بک اور انسٹاگرام پروفائلز کو ایک ہی اکاؤنٹس سینٹر میں ایڈ کرسکیں گے۔

اس فیچر کی مدد سے آپ فون کی ہوم اسکرین پر جائے بغیر ہی ایک سے دوسری ایپ میں سوئچ کرسکیں گے۔

اس انٹرفیس میں آپ دونوں ایپس کے تمام نوٹیفکیشنز بھی دیکھ سکیں گے۔

اسی طرح میٹا کی جانب سے اینڈرائیڈ اور آئی او ایس پر دونوں ایپس میں لاگ ان کو بھی ری ڈیزائن کیا جارہا ہے۔