182

بشریٰ انصاری نے اپنی بڑھتی عمر کو کیسے چھپایا ؟

اداکارہ بشریٰ انصاری نےانکشاف کیا ہے کہ وہ بڑھتی عمر کے جلد پر اثرات کو کم کرنے کے لیے Anti-ageing injections کا استعمال کرتیں ہیں۔

آج کل انجیکشن ، اسکن ٹریٹمنٹ اور سرجری کا رجحان بڑھتا چلا جا رہا ہے۔ جس کی وجہ سے بہت سے چہرے خوبصورت ہوجاتے ہیں ۔ شوبز سے وابستہ بہت سی شخصیات ان اسکن کیئر ٹریمنٹ کو کرواتے ہیں ۔ مگر بہت سے آرٹسٹ اپنی اسکن پرکی جانے والی سرجریز اور ٹریمنٹ کے حوالے سے بتانے سے کتراتے ہیں ۔ تاہم پاکستان کی معروف اداکارہ بشریٰ انصاری بڑھتی عمر کے باوجود بھی فریش نظر آتیں ہیں۔ انہوں نے اس راز کو شیئر کیا ہے۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ وہ اپنی اسکن کی ٹریمنٹ معروف ٹی وی میزبان شائشہ لودھی سے کرواتیں ہیں۔انہوں نے اپنی بڑھتی عمر کو چھپانے کا راز شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ وہ ہردس سے پندرہ دن میںانجیکشن لگواتیں ہیں ۔ ایک انجیکشن ان کی اسکن ٹون کو بہتر بنانے اور مرجھائے ہوئی جلد کو فریش کر دیتی ہے۔ جبکہ collagen boosters جسم کو توانائی فراہم کرتا ہے۔

بیوٹی اینڈ اسکن کی صعنت سے وابستہ افراد کا کہنا ہے کہ اینٹی ایجنگ انجیکشن ہڈیوں کو توانا رکھنے کے ساتھ ، اسکن کو ٹائٹ رکھنے میں مدد دیتا ہے۔ جبکہ اسی انجیکشن کی بدولت جلد کی فریش لک بھی برقرار رہتی ہے ۔