265

فیروز خان اور علیزے سلطان کی راہیں جدا، طلاق کی تصدیق

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی ایک اور خوبصورت جوڑی کی راہیں جدا ہوگئیں، اداکار فیروز خان اور ان کی اہلیہ علیزے سلطان کی طلاق کی خبریں کئی روز سے گردش میں تھیں، اب دونوں نے سوشل میڈیا پر علیحدگی کی تصدیق کردی۔

پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کے اسٹار فیروز خان اور ان کی اہلیہ علیزے سلطان خان کی شادی ٹوٹ گئی۔

فیروز خان کی اہلیہ علیزے سلطان نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں الزام لگایا تھا کہ فیروز خان 4 سالہ شادی میں انہیں جسمانی اور نفسیاتی تشدد کا نشانہ بنارہے تھے، بہت سوچنے کے بعد علیحدگی کا فیصلہ کر ڈالا۔

علیزہ کا فیروز خان پر تشدد، بلیک میلنگ اور بے وفائی کا الزام

اہلیہ کے بیان پر اٹھنے والے سوالات پر فیروز خان نے بھی خاموشی توڑ دی، علیحدگی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ عدالتوں کے انصاف پر یقین ہے، 3 ستمبر کو طلاق ہوئی تو 21 ستمبر کو عدالت کے ذريعے آدھا گھنٹہ بچوں سے ملاقات کی۔

فیروز خان نے خود پر لگے الزامات کا جواب نہ دیتے ہوئے یہ بھی کہا کہ علیزے سلطان میری سابقہ اہلیہ اور میرے بچوں کی والدہ ہیں، اس لئے ان کی سپورٹ جاری رکھوں گا۔