کراچی: لائنز ایریا کے علاقے جیکب لائن میں گھر کے اندر سے ری اینکمنٹ ڈراموں میں کام کرنے والی خاتون کی کئی روز پرانی لاش ملی تاہم فوری طور پر ہلاکت کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔
پولیس حکام کے مطابق لاش کی شناخت نسرین زوجہ تہذیب کے نام سے کی گئی ہے، نسرین مختلف ٹی وی چینلز پر بننے والے ری انیکٹمنٹ ڈراموں میں کام کرتی تھی، نسرین کا شوہر اپنی پہلی اہلیہ کے ساتھ رہائش پذیر ہے اور کبھی کبھی نسرین کے گھر آتا تھا، مذکورہ گھر تہذیب نے ہی کرائے پر لے کر نسرین کو رہنے کے لیے دیا تھا۔
پولیس حکام نے مزید بتایا کہ لاش کی حالت انتہائی خراب ہونے کے باعث فوری طور پر ہلاکت کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی تاہم پوسٹ مارٹم کے بعد ہی اصل صورتحال سامنے آسکے گی۔
خاتون سرکاری ٹیچر اور شوبز انڈسٹری سے وابستہ تھی جبکہ ری اینکمنٹ ڈراموں میں بھی کردار ادا کرتی تھی۔