40

سوشل میڈیا پر انیل کپور کے ہمشکل کے چرچے

نیویارک: سوشل میڈیا پر بھارتی اداکار انیل کپور کے ہمشکل کے خوب چرچے ہورہے ہیں۔

عمران ہاشمی، رنبیر سنگھ  اور شاہ رُخ خان کے بعد  سوشل میڈیا  صارفین نے بالی ووڈ نگری کے ’رام لکھن‘ انیل کپور کا بھی ایک ہمشکل ڈھونڈ نکالا ہے۔

وائرل ہونے والی ان تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکار کا ہم شکل ایک امریکی فٹنس کوچ ہے جس کا نام جان ایفر ہے۔ جان ایفر نے گزشتہ دنوں اپنی ایک تصویر انیل کپور کے ساتھ کولاج بناکر شیئر کی۔

جس کے بعد انسٹاگرام سمیت مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر انیل کپور کے اس ہم شکل کی  دھوم مچ گئی، اس تصویر کے کیپشن میں انہوں نے انیل کپور کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ’وہ بالی ووڈ سے آفر کے منتظر ہیں، انیل کپور کہاں ہیں؟‘۔

جان ایفر نے بتایا کہ ان کے والد کہتے ہیں کہ یہ ’بچہ‘ ایک عظیم اداکار ہے۔ جس پر سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ ’یہ بچہ اب بچہ نہیں رہا بلکہ نانا بھی بن چکا ہے‘۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں انیل کپور کی بیٹی سونم کپور اور آنند آہوجا کے ہاں بیٹا پیدا ہوا ہے جس کے بعد کبھی نہ بوڑھے ہونے کیلئے مشہور ہونے والے انیل کپور آخر کار نانا بن ہی گئے ہیں۔