40

بالی وڈ ایکٹر Ayushmann Khurrana ڈاکٹر بن گئے

بالی وڈ کی نئی آنے والی فلم ڈاکٹر جی میں ایوشمان کھرانہ gynaecologist کا کردار ادا کرتے دکھائی دیں گے۔ کامیڈی فلم 14 اکتوبر کو سینما گھروں میں نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

کامیڈی ڈرامہ فلم کی ہدایت دیں ہیں Anubhuti Kashyap نے جو اس سے پہلے مشہور ایکشن اینڈ سسپنس سیریز Gangs of Wasseypur کی بھی ہدایات دے چکی ہیں ۔

فلم کی مرکزی کاسٹ میں Rakul Preet Singh، Ayushmann Khurrana اور Shefali Shah شامل ہیں۔

بالی وڈ اداکار ایوش مان کھرانہ نے اس خبر کا اعلان خود اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کے ذریعے کیا

ایوشمان کھرانہ نے سوشل میڈیا کے ذریعے بتایا تھا کہ انہوں نے اپنی اگلی فلم ڈاکٹر جی کی شوٹنگ شروع کر دی ہے۔ انہوں نے لکھا: “ڈاکٹر جی تیار ہو کر نکلے ہیں۔ اب ہوگی شوٹنگ۔

آیوشمان کھرانہ کو آخری بار انوبھو سنہا کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم Anek میں دیکھا گیا تھا۔ اس کے علاوہ وہ Ananya Panday کے ساتھ ڈریم گرل کے دوسرے سیکوئل میں بھی نظر آئیں گے۔

اس فلم میں مرد gynaecologist ڈاکٹرز کے مسائل کو بھی اجاگر کیا گیا ہے ۔ فلم 14 اکتوبر سے سینما گھروں کی زیننت بننے جا رہی ہے۔