35

نانیر مبین نے بتایا کہ وہ خود کو نظر لگنے سے کیسے محفوظ رکھتی ہیں


پاکستانی اداکارہ اور سوشل میڈیا انفلوئنسر دنانیر مبین نے بتایا ہے کہ وہ خود کو نظر لگنے سے کیسے محفوظ رکھتی ہیں۔

دنانیر نے گلوکارہ نمرہ رفیق کے ہمراہ جیو نیوز کے پروگرام 'ہنسنا منع ہے' میں شرکت کی، دوران شو آڈینس میں بیٹھی ایک خاتون نے دنانیر  سے سوال کیا کہ آپ لوگ اسکرین پر اتنے اچھے لگ رہے ہوتے ہیں تو کیا آپ لوگوں کو نظر نہیں لگتی؟

یہ بھی پڑھیں
دنانیر نے مریم نواز کو انجلینا جولی کیوں کہا؟
دنانیر نے کارتک آریان کے ساتھ 'چیٹ' کا اسکرین شاٹ شیئر کردیا
خاتون نے یہ بھی پوچھا کہ آپ لوگ نظر لگنے سے کیسے بچتے ہیں؟

جواب میں دنانیر نے بتایا کہ 'مجھےنظر لگتی ہے، میری والدہ کہتی ہیں کہ تمہارا خون ہلکا ہے تو نظر بہت لگتی ہے'۔

دنانیر نے کہا 'میری نانی ہماری نظر پانی اور مرچوں سے اتارا کرتی تھیں، اس کے علاوہ ہمارے گھر میں ہرمل کو کوئلے پر جلا کر اس کی دھونی دی جاتی ہے کیونکہ ہرمل جراثیم کش ہوتا ہے'۔