قومی ادارہ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 13 ہزار 311 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 72 افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔
نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ کی جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کیے گئے مثبت کورونا ٹیسٹ کی شرح 0.54 فیصد رہی،جبکہ اس دوران کورونا وائرس سے ایک مریض جاں بحق ہوا جبکہ 82 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔