اسلام آباد: ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے متاثر ایک اور شخص کا انتقال ہوگیا جب کہ 82 متاثرین کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔
قومی ادارۂ صحت (این آئی ایچ ) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مجموعی طور پر 18 ہزار 785 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے، جن میں سے 117 افراد کے نتائج مثبت ریکارڈ ہوئے۔
این آئی ایچ کے جاری اعداد شمار کے مطابق 82 مریضوں کی حالت نازک ہے جب کہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا مثبت کیسز کی شرح 0.62 فی صد ریکارڈ کی گئی۔