قومی ادارہ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 16 ہزار 973 کورونا ٹیسٹ کیے گئے، جن میں سے 118 افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔
نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ ( این آئی ایچ) نے کہا ہے کہ 24 گھنٹوں میں کیے گئے مثبت کورونا ٹیسٹ کی شرح 0.70 فیصد رہی ہے۔
این آئی ایچ کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق کورونا وائرس سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3 مریض جاں بحق ہوئے جبکہ 82 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔