118

پیچھلے دو ہفتوں سے بختاورنشر کیوں نہیں ہورہا ؟

اداکارہ یمنیٰ زیدی نے انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے اپنے مداحوں سے فلم بختاور نہ نشر ہونے کے حوالے سے سوال پوچھے

اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں یمنیٰ زیدی نے مداحوں کا حال احوال پوچھنے کے فوری بعد دو دلچسپ سوال پوچھیں

پہلا سوال اپنے نئے ڈرامہ بختاور کو لے کر تھا کہ پیچھلے دو ہفتوں سے ڈرامہ نشر کیوں نہیں ہورہا ؟ یمنیٰ کا کہنا تھا کہ انہیں اچھی طرح یاد ہے کہ انہوں نے تو ان دونوں اقساط کی شوٹگ مکمل کر لی تھی ۔ انہوں نے اپنے مداحوں سے تفتیشی انداز میں پوچھا کہ کیا انہیں اس کے نشرنہ ہونے کی وجہ معلوم ہے؟ اس بارے میں اگر وہ کچھ جانتے ہیں تو براہ کرام انہیں بھی بتائیں۔

جبکہ دوسرا دلچسپ سوال یہ تھا کہ کیا آپ لوگ ہرویک اینڈ پر میچ انجوائے کرتے ہیں؟

کچھ مداح نے ان سوالات کے جوابات سے لاعلمی ظاہر کی جبکہ کچھ مداحوں نے پہلے سوال کے جواب کا بلکل ٹھیک اندازہ لگایا۔

دراصل یمنیٰ کا دوسرا سوال پہلے سوال کے جواب کا اشارہ ہی تھا کہ بختاور گزشتہ دو ہفتوں سے ایشیا کپ کے دو اہم میچ پاک بھارت اور فائنل کی وجہ سے نشر نہیں کیا گیا۔ ستمبر کو ایشیا کپ کا اہم ترین پاک بھارت میچ جبکہ 4 واضع رہے کہ 11 ستمبر کو فائنل میچ تھا۔