31

والد کو مرنے سے بچا لیں، کمال آر خان کے بیٹے کی اداکاروں سے مدد کی اپیل

ممبئی: بھارتی ناقد کمال راشد خان کے بیٹے نے بالی ووڈ اداکاروں سے اپیل کی ہے کہ ان کے والد کی مدد کریں۔

کمال آر خان  کو د وسال قبل  بھارتی آنجہانی اداکار عرفان خان اوررشی کپو رکے خلاف  تضحیک آمیز ٹوئٹس کے کیس میں گزشتہ دنوں گرفتار کرلیا  گیا تھا۔

تاہم اداکار کو ضمانت پر رہائی ملنے کے بعد ان کے تصدیق شدہ ٹوئٹر اکاؤنٹ سے چند پیغامات سامنے آئیں ہیں جن پر سب ہی تشویش میں مبتلا ہیں۔

مذکورہ پیغامات میں کے آر کے کو قتل کرنے کا خدشہ ظاہر کیا گیا، ان پیغامات میں کہا گیا کہ ’میں کے آر کے کا بیٹا فیصل کمال ہوں، کچھ لوگ ممبئی میں میرے والد کو ٹارچر کرکے قتل کردیں گے۔‘ 

ان میں یہ بھی کہا گیا کہ ’میں اس وقت 23 سال کا ہوں اور لندن میں مقیم ہوں، نہیں جانتا کہ اس وقت والد کی مدد کیسے کروں؟‘

پیغامات میں مزید کہا گیا ’میں اور میری بہن ان کے بغیر مر جائیں گے، کیونکہ وہ ہماری زندگی ہیں، میں عوام سے بھی اپیل کرتا ہوں کہ میرے والد کی مدد کریں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ میں اپنے والد کو سشانت سنگھ راجپوت کی طرح مرتا نہیں دیکھنا چاہتا۔

یاد رہے کہ ان پیغامات میں اداکار ابھیشیک بچن، رتیش دیشمک اور ریاست مہاراشٹرا کے سابق وزیراعلیٰ کو ٹیگ کرکےان سے اپیل کی گئی ہے کہ ان کے والد کی جان بچا لی جائے۔