انوشکا شرما کی نئی آنے والی فلم Chakda Xpress سابق بھارتی کپتان جھولن گوسوامی کی زندگی سے متاثر ہے۔
سال2018 کے بعد انوشکا ایک بار پھر بڑے پردے پر جلوہ گر ہونے کو تیارہیں۔ 4 سال قبل انہیں آخری بار آنند ایل رائے کی فلم زیرو میں دیکھا گیا تھا جس میں شاہ رخ خان اور کترینہ کیف کے ساتھ اداکاری تھی۔ یہ ان کی بیٹی وامیکا کی پیدائش کے بعد ان کی پہلی فلم بھی ہے۔
اانوشکا اپنی نئی آنے والی فلم چکدا ایکسپریس سےدوبارہ اسکرین پر جلوہ گرہورہی ہیں۔اس فلم میں وہ ایک بھارتی خاتون کرکٹرجھولن گوسوامی کا کردار ادا کرتی دکھائی دیں گی۔ فلم کی ہدایت کاری پروسیت رائے نے کی ہے۔ اس کردار کو نبھانے کے لئے انوشکا سخت محنت کررہی ہیں۔ اداکارہ نے انسٹاگرام پر چکدا ایکسپریس کی ایک نئی تصویر شیئر کی اور اس کو کیپشن دیا کہ کہانی کا وہ لمحہ جسے بتانے کی ضرورت ہے۔
تصویر میں جھولن کی زندگی سے ایک لمحے کو دوبارہ بناتے ہوئے انوشکا نظرآرہی ہیں۔انوشکا اپنے اردگرد کی ہر چیز پر بارش برسنے کے دوران ٹیلی فون کال کرتی ہوئی دکھائی دے رہی ہیں۔
جنوری میں جب فلم کا ٹیزر شیئر ہوا تھا تب انوشکا نے لکھا تھا کہ ان کی آنے والی فلم چکدا ایکسپریس خواتین کے لیے کرکٹ کی دنیا میں نئی راہیں کھول دے گی۔ یہ فلم کئی واقعات کی ڈرامائی کہانی ہے جس نے نہ صرف اس کی زندگی بلکہ خواتین کی کرکٹ کو بھی شکل دی۔ یہ فلم او ٹی ٹی پلیٹ فارم نیٹ فلکس میں پیش کی جائے گی
اداکارہ انوشکا شرما کا شمار بالی ووڈ کی وراسٹائل اداکاراؤں میں ہوتا ہے۔ بالی وڈ ایکٹریس نے اپنی اداکاری کا آغاز 2008 کی کامیاب رومانوی فلم رب نے بنا دی جوڑی میں شاہ رخ خان کے ساتھ کیا تھا اور 2010 کی فلم بینڈ باجا بارات سے شہرت حاصل کی۔