38

اکشے کمار کی فلاپ فلموں کے ذمہ دار کامیڈین کپل شرما قرار

ممبئی: بالی وڈ سپر اسٹار اکشے کمار نے مزاحیہ انداز میں مشہور انڈین کامیڈین کپل شرما کو اپنی فلموں کی ناکامی کا ذمہ دار قرار دیا ہے۔

اکشے کمار نے کپل شرما کے مشہور کامیڈی شو ’دی کپل شرما شو‘میں شرکت کی ہے۔

شو کے پرومو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کپل شرما اکشے کمار کو اپنے شو میں خوش آمدید کرتے ہوئے کہتےہیں کہ ہر برتھ ڈے پر آپ ایک سال چھوٹے کیسے ہوجاتے ہو؟

 

کپل شرما کو جواب دیتے ہوئے اکشے کمار کہتے ہیں کہ یہ آدمی میری ہر چیز کو بہت نظر لگاتا ہے۔ میری فلموں پر اور پیسوں پر نظر ڈال دی ہے، اب میری فلمیں بھی نہیں چل رہی ہیں۔

اسٹار بالی وڈ کے جواب سے سارے حیران ہوگئے اور قہقہے لگانے لگے۔