55

عالیہ بھٹ کے اشارے پر رنبیر کپور کیوں شرما گئے ؟

حیدرآباد میں فلم برہمسترا کی پروموشن کے دوران عالیہ بھٹ نے تیلگو میں فلم کا رومانوی گانا کیسریا گایا ۔ جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے ۔

فلم برہمسترا کی تشہیر کے دوران فلم کی لیڈ ایکٹریس عالیہ بھٹ نے کیسریا گانا تیلگو میں گایا ۔گانے کے بول “دن بیتے تیرے فکر میں (میرے دن تیرے بارے میں سوچتے ہوئے گزرے ہیں)” گاتے ہوئے وہ رنبیر کپور کی طرف اشارہ کرنے کے لیے پیچھے مڑی۔ جس پر رنبیر نے شرماتے ہوئے نظریں جھکا لیں ۔ یہاں تک کہ کرن جوہر نے بھی رنبیر کو نوٹ کرلیا اور ان کے گالوں کو تھپکی دی

عالیہ نے انکشاف کیا کہ اس نے اس تقریب کے لیے تیلگو میں کیسریا گانا تیار کیا ہے۔ آج کل فلم کی پروموشن کے حوالے سے عالیہ اور رنبیر کپور خبروں میں ان ہیں ۔ بالی وڈ فلم برہمسترا نو ستمبر کو ریلیز ہونے جارہی ہے ۔