61

بالی وڈ کی نئی کامیڈی فلم گڈ بائے کا پوسٹر جاری

گڈ بائے کو ایکتا کپور نے پروڈیوس کیا ہے۔ اس کامیڈی فلم میں امیتابھ بچن، رشمیکا مندنا مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں

فلم کے پہلے پوسٹر میں امیتابھ بچن اور رشمیکا کو باپ بیٹی کے خوبصورت رشتے میں دکھایا گیا ہے۔ پہلے پوسٹر میں امیتابھ بچن اوررشمیکا مندنا پتنگ اڑاتے ہوئے ،مسکراہٹ کے ساتھ نظرآ رہے ہیں۔ بگ بی نے اپنے انسٹاگرام پر پوسٹر شیئر کیا۔

فلم کی شوٹنگ اپریل میں شروع کی گئ جسے 7 اکتوبر 2022 کو دنیا بھر کے سینما گھروں میں ریلیز کیا جائے گا۔

امیتابھ بچن اسی ہفتہ کوویڈ سے واپسی صحت یاب ہوئے ہیں۔ وہ نودن کی قرنطینہ کے بعد جمعرات کو کون بنے گا کروڑ پتی کے سیٹ پر آئے ۔