97

صدف کنول کی سالگرہ کا کیک سوشل میڈیا پر مذاق بن گیا

اداکار شہروز سبزواری نے اپنی اہلیہ صدف کنول کی سلاگرہ پر خاص کیک بنوائے لیکن سوشل میڈیا پر یہ کیک مذاق بن گئے۔

شہروز سبزواری نے انسٹا گرام پر اپنی اہلیہ صدف کنول کی ایک تصویر شیئر کی، جس میں ان کی سامنے سالگرہ کی مناسبت سے کچھ کیک ہیں۔

تصویر کے ساتھ ہی شہروز سبزواری نے اہلیہ کی تعریفیں کیں اور صدف کنول کو منفرد خاتون قرار دیا۔

شوبز شخصیات نے اس تصویر پر شہروز اور صدف کی تعریفوں کے پل باندھ دیئے۔ انہیں مبارک بادیں دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

انسٹا گرام میں کچھ ایسے صارفین بھی تھے جنہیں شہروز کا یہ انداز اور کیک بالکل پسند نہ آئے اور بھرپور تنقید کی۔

ایک صارف نے لکھا : “دوسری بیوی سے اتنی محبت کیا سائرہ اچھی نہیں تھی۔”

مہوش 449 نے شہروز کی دوسری شادی پر چوٹ کرتے ہوئے کہا کہ مجھے امید ہے کہ آپ نے جوکچھ لکھا ہے 5 سے 7 سال کے بعد کسی دوسری لڑکی کے لئے نہیں لکھ رہے ہوں گے۔

ایک صارف نے چٹکلہ چھوڑا کہ : “ کیا یہ پین کیکس ہیں یا انڈہ والا بڑا برگر۔“

شہروز سبزواری نے صدف کنول سے قبل سائرہ یوسف سے شادی کی تھی، دونوں ایک بیٹی بھی ہے ۔ سائرہ اور شہروز کے درمیان طلاق ہوگئی تھی جس کے بعد شہروز سبزواری نے صدف کنول سے شادی کی تھی۔

شہروز سے شادی پر صدف کنول کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا اور انہیں ہنستے بستے گھر کو جاڑنے کا ذمہ دار قرار دیا تھا تاہم اب چند روز قبل صدف بھی ایک بچی کی ماں بن گئی ہیں۔