45

عورت کے لباس میں دیکھ کر بیٹی ناراض ہوگئی، نواز الدین صدیقی

ممبئی: بالی وڈ سپراسٹار نواز الدین صدیقی نے کہا ہے کہ فلم ’ہڈی‘ کے پوسٹر میں مجھے عورت کے لباس میں دیکھ کر میری بیٹی مجھ سے ناراض ہوگئی۔

ایک انٹرویو میں اداکار کا کہنا تھا کہ اب میری بچی سمجھ گئی ہے کہ وہ کپڑے صرف میں نے ایک فلمی کردار کیلئے پہنے تھے۔

واضح رہے کہ نوازالدین صدیقی نئی فلم ’ہڈی‘ میں دوہرے کردار کے ساتھ نظر آئیں گے۔ وہ ایک عورت اور ایک ہیجڑے کا کردار ادا کررہے ہیں۔

اداکارہ نے اس بات کا اعتراف بھی کیا کہ اب ان کو سمجھ آگیا ہے کہ خواتین تیار ہونے میں زیادہ وقت کیوں لگاتی ہے۔

انہوں نے اس بات کا انکشاف بھی کیا کہ فلم ’ہڈی‘ کے پوسٹر میں عورت کی ڈریسنگ کیلئے انہیں تیار ہونے میں تین گھنٹے لگے۔

اداکار کا مزید کہنا تھا کہ خواتین کو شوٹ کیلئے تیار ہونے میں روزانہ اس تجربے سے گزرنا پڑتا ہے۔ اب میرے دل میں ان کی عزت زیادہ ہوگئی ہے۔