40

سابقہ مس یونیورس لارادتہ نے بغیر میک اپ تصویر اپلوڈ کردی

ممبئی: بالی وڈ کی خوبرو اداکارہ لارا دتہ نے بغیر میک اپ تصویر اپلوڈ کرکے اپنے مداحوں کو حیران کردیا۔
سابقہ مس یونیورس نے انسٹاگرام پر اپنی دو تصاویر شیئر کی ہیں جن میں سے ایک میں وہ بغیر میک اپ میں نظر آرہی ہیں۔
پہلی تصویر میں وہ مکمل طور پر میک اپ کے بغیر نظر آرہی ہیں جبکہ دوسری تصویر میں وہ میک اپ کئے ہوئے ہیں۔

تصاویر کے ساتھ ہی اداکارہ نے لکھا کہ وہ خود کو اصلی بنا رہی ہیں کیونکہ اصلی ہونا بہت ضروری ہے۔
انہوں نے مزید لکھا کہ ان تصاویر کا اصل نکتہ یہ ہے کہ ہم میں سے کوئی بھی حقیقی زندگی میں اس طرح نہیں دکھائی دیتا جیسے ہم عام طور پر گلیمرس تصاویر میں نظر آتے ہیں۔
سابقہ مس یونیورس نے کہا کہ چاہے آپ کا وقت کیسا بھی گزرا ہو، یہ ضروری ہے کہ آپ خود کو دنیا کے سامنے تیار ہوکر پیش کریں۔
لارا دتہ کی  پوسٹ پر مداحوں سے لے کر مشہور شخصیات تک تبصرہ کر رہی ہیں۔ کچھ مداح حیران ہیں جبکہ کچھ ان تصاویر پر ادکارہ کی تعریف کررہے ہیں۔