51

’رشتے آتے ہیں لیکن انکار کردیتی ہوں‘

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی اداکارہ انمول بلوچ کا کہنا ہے کہ شادی کے لیے بہت رشتے آتے ہیں لیکن میں انکار کردیتی ہوں۔

ڈرامہ سیریل ’ایک ستم اور‘ میں اُشنا کا مرکزی کردار نبھانے والی اداکارہ انمول بلوچ نے حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران نجی اور پیشہ ورانہ زندگی سے متعلق گفتگو کی۔

انہوں نے بتایا کہ شادی کے لیے کزن کے آبائی گاؤں سے رشتے آتے ہیں لیکن میں اس لیے انکار کردیتی ہوں کہ شادی کرکے گاؤں میں میں اب میرا گزارا نہیں ہوسکتا کیونکہ ساری زندگی شہر میں گزری ہے اسی لیے انکار کردیتی ہوں۔

ایک سوال کے جواب میں انمول بلوچ نے کہا کہ فی الحال اداکاری کو انجوائے کررہی ہوں اور اپنے کام سے محبت ہے شادی کا کیا ہے کل بھی ہوسکتی ہے اور دس سال بعد بھی ہوجائے گی۔

اداکارہ کا تعلق جاگیردار گھرانے سے ہے اور ان کا آبائی گاؤں ’کشمور‘ ہے۔

ڈرامہ سیریل ’ایک ستم اور‘ میں انمول بلوچ اور اسامہ خان کی جوڑی کو مداحوں نے پسند کیا تھا جبکہ دیگر کاسٹ میں ماریہ واسطی، ساجد حسن، عدنان سعید، صرحا اصغر ودیگر شامل تھے۔