39

کورونا سے مزید 6 اموات ،433 افراد میں وائرس کی تشخیص

ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 433 کیس رپورٹ ہوئے اور 6 مریض جاں بحق ہوئے۔

 قومی ادارہ صحت کے مطابق ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران 16 ہزار 75 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 433 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے،کورونا مثبت کیسز کی شرح 2.69 فیصد رہی۔

  این آئی ایچ کی جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا وائرس سے 6 مریض جاں بحق ہوئے جبکہ 122 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔