50

اداکار فیروز خان کاعمران خان کی حمایت میں ٹوئٹ

معروف اداکار فیروز خان نے ایک مرتبہ پھر پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی حمایت میں ٹوئٹ کی ہے۔

فیروز خان ماضی میں بھی عمران خان کی حمایت میں بیان دیتے رہے ہیں تاہم اب بھی انہوں نے پی ٹی آئی چیئرمین کے لیے پیغام جاری کیا ہے۔

گزشتہ روز اداکار نے اپنے مصدقہ اکاؤنٹ سے سابق وزیر اعظم کی تعریف کی اور لکھا 'عمران خان صحیح مرد ہے، اللہ مہربان ہے اس پر'۔

فیروز خان نے کہا 'عمران خان کو کوئی نہیں ہلا سکتا'۔

واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے خاتون جج زیبا چوہدری کو دھمکانے کے معاملے پر توہین عدالت کیس میں عمران خان کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے ذاتی حیثیت میں طلب کیا ہے۔