نیویارک: ہالی ووڈ کی مشہور زمانہ سیریز ’گیم آف تھرونز ‘کا پریکوئل ’ہاؤس آف ڈریگن‘ نے ریلیز ہوتے ہی دھوم مچا دی۔
افسانوی کہانیوں پر مبنی ہاؤس آف ڈریگن کی پہلی قسط ریلیز ہوتے ہی شائقین کے دل جیتنے میں کامیاب ہوگئی ،سیریز کے ریلیز ہوتے ہی امریکہ میں ایک بڑی تعداد نے سیریز کو نشر کرنے والی آفیشل اسٹریمنگ ایپلیکیشن ’ایچ بی اومیکس‘ کا رُخ کیا جس سے چینل کی ایپلیکیشن ڈاؤن ہوگئی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق تقریباً 3 ہزار صارفین کو سیریز دیکھنے میں مشکلات کا سامنا رہا جس کے باعث شائقین مایوس نظر آئے اور ٹوئٹر پر شکایتوں کا انبار لگا دیا۔
یاد رہے کہ اربوں ڈالرز کا بزنس کرنے والی گیم آف تھرونز امریکی میڈیا کی تاریخ میں سب سے زیادہ اسٹریم کی جانے والی سیریز تھی جس کو بلاک بسٹر قراردیا گیا تھا جبکہ ہاؤس آف ڈریگن سے بھی فلم بینوں کو اسی کامیابی کی اُمید ہے۔
ہاؤس آف ڈریگن میں جارج مارٹن کی ناول سیریز اے سونگ آف آئس اینڈ فائر پر مبنی ہےجس میں قدیم دور کی مکمل دنیا پیش کی گئی ہےتاہم اس کی کہانی گزشتہ سیریز سے مختلف بتائی جا رہی ہے۔