318

بالی اسٹار اکشے کمار کو سیریل کلر کی تلاش

فلم کٹھ پتلی کے ٹریلر میں اکشے اور ان کی ٹیم کو ایک سیریل کلر کو پکڑنے کے مشن پر دکھایا گیا ہے۔

رکشا بندھن کے موقع پر ریلیز کی جانے والی اکشے کمار کی فلم رکشا بندھن نے تو باکس آفس میں اچھا بزنس نہیں کر سکی ۔ تاہم اسے باوجود بھی اکشے کے فینز انہیں ایکشن میں دیکھنے کے خواہش مند ہیں ۔ بالی وڈ کی نئی آنے والی فلم کٹھ پتلی میں اکشے ایک پولیس افسر کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ فلم میں اکشے کے ساتھ روکل پریت سنگھ اسکرین شیئر کر رہی ہیں

اکشے کمار کو آخری بار ایک پولیس افسر کے طور پر روہت شیٹی کی سوریا ونشی میں دیکھا گیا تھا۔ اس فلم میں وہ کترینہ کیف کے ساتھ تھے

کٹھ پتلی 2018 کی تامل فلم ‘رتساسن’ کا آفیشل ریمیک ہے جس میں وشنو وشال اور املا پال نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔ اس فلم کے ہندی ورژن میں اکشے کمار اور راکل پریت سنگھ دکھائ دیں گے ۔ 2 ستمبر سے یہ فلم او ٹی ٹی پلیٹ فارم ڈیزنی پلس ہاٹ اسٹار پر اسٹریم کی جاسکے گی