132

لوک فنکار سائیں ظہور صحت یاب

لوک فنکار سائیں ظہور کے بیٹے نے اسپتال سے ہوٹل شفٹ کیے جانے کی تصدیق کردی

لندن میں میوزیکل کانسرٹ میں پرفارمنس کے دوران پاکستانی لوک فنکار سائیں ظہور طبیعت کی بگڑگئی اور وہ گر گئے ۔ کانسرٹ کی انتظامیہ نے انہیں مقامی اسپتال منتقل کیا۔ جہاں وہ ایک رات داخل ہونے کے بعد دوبارہ ہوٹل میں شفٹ ہوگئے ہیں ۔ سائیں ظہور کے صاحبزادے ریاست علی کا کہنا ہے کہ ان کے والد 12 اگست کو لاہور سے لندن روآنہ ہوئے تھے جہاں انہیں 3 کانسرٹس میں پرفارم کرنا تھا ۔ آخری پرفارمنس کے دوران وہ گر گئے ۔ جس کے بعد انہیں اسپتال میں منتقل کردیا گیا ۔ لوک گلوکار کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ ذیابطیس اوربلڈ پریشر کے مریض ہیں ۔ دوا تاخیر سے لینے کے باعث انکی حالت بگڑی اور وہ گر گئے تاہم اب وہ صحت یاب ہوکر واپس آگئے ہیں