قومی ادارہ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے متاثر مزید 2 افراد انتقال کر گئے جبکہ ملک بھر میں مزید 449 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص کی گئی۔
این آئی ایچ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے17 ہزار872 ٹیسٹ کئےگئے جس میں 449افراد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا۔
این آئی ایچ کا مزید کہنا ہے کہ کورونا کے 158 مریضوں کی حالت نازک ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 2.51 ریکارڈ کی گئی۔