قومی ادارہ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے متاثر مزید 2 افراد انتقال کر گئے جبکہ مزید 578افراد میں وائرس کی تشخیص کی گئی۔
این آئی ایچ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے22 ہزار679 ٹیسٹ کئےگئے جس میں 578افراد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا۔
این آئی ایچ کے مطابق ملک میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 2.55 ریکارڈ کی گئی جبکہ کورونا کے 159 مریضوں کی حالت نازک ہے۔