اداکارہ ہانیہ عامر نے اعتراف کیا ہے کہ زندگی کے ذاتی معاملات کو سوشل میڈیا پر شیئر نہیں کرنا چاہیے
ہانیہ عامر کے ایک حالیہ انٹرویو کے مختلف کلپس سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہے ہیں۔ جس میں وہ اپنی زندگی میں آنے والے اتار چڑھاؤ کے بارے میں بتا رہی ہیں۔
ہانیہ عامر کا کہنا تھا کہ انہوں نے زندگی میں کئی چیزیں سیکھی ہیں اور ہمیشہ اُن میں کشمکش کا شکار ہوجاتی ہیں۔
محبت کےحوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں ہانیہ عامر نے کہا کہ: “میری بہت سی باتیں ہاں یا ناں میں پھنسی رہتی ہیں، ان میں گہرائی چُھپی ہوتی ہے مگر یہ ایک واحد ایسی چیز ہے جس کے لیے میری ہاں یقینی ہے اور وہ یہ ہے کہ آپ کو کبھی بھی اپنے ریلیشن شپ کو انسٹاگرام پر پوسٹ نہیں کرنا چاہیے، کبھی بھی نہیں۔ لوگوں کو نہیں بتانا چاہیے کہ آپ کی ذاتی زندگی میں کیا ہورہا ہے۔ آپ کس سے مل رہے اور کس سے نہیں۔ اس کی کوئی ضرورت نہیں ہے کہ آپ لوگوں کو خود اپنی زندگی میں دخل اندازی کرنے دیں۔