112

بھارتی کامیڈین راجو سری واستو کو ورزش کے دوران دل کا دورہ پڑگیا

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق کامیڈین کو ورزش کے دوران اچانک دل میں تکلیف محسوس ہوئی، جس کے باعث انہیں فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

راجو نے مقامی لافٹر شو سے شہرت حاصل کی جس کے بعد وہ سیاست میں بھی سرگرم ہوگئے اور اس وقت بی جے پی کے اہم رہنماؤں میں انکا شمار ہوتا ہے۔

رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ کامیڈین سے ملاقات کیلئے کچھ پارٹی رہنما دہلی کے اسپتال پہنچے ہیں جبکہ راجو کی طبعیت میں بہتری آرہی ہے۔

قبل ازیں گزشتہ برس بھارتی اداکار پنیت راج کمار بھی ورزش کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے تھے۔