239

ٹک ٹاکر جنت مرزا نے اپنا بیوٹی پارلر کھول لیا

پاکستان میں سب سے زیادہ فالوورز رکھنے والی ٹک ٹاکر جنت مرزا اور ان کی بہنوں الشبہ اور سحر نے بیوٹی سیلون کھول لیا۔

جنت مرزا کے بیوٹی سیلون کی افتتاحی تقریب کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر مقبول ہیں۔

ٹک ٹاکر نے یہ بیوٹی پارلر فیصل آباد میں کھولا ہے جس کے افتتاح میں پاکستان کے نامور ٹک ٹاکرز نے شرکت کی جن میں ذوالقرنین حیدراور ان کی اہلیہ کنول آفتاب، ڈاکٹر مدیحہ اور کئی دیگر ٹک ٹاکرز شامل ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تینوں بہنوں کو نئے کاروبار کے آغاز پر مبارکباد بھی پیش کی گئی۔

خیال رہے کہ جنت مرزا کے ٹک ٹاک پر 19 ملین سے زائد اور انسٹاگرام پر 3 ملین سے زائد فالورز ہیں۔

 اس کے علاوہ جنت مرزا نے حال ہی میں پاکستانی فلم میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔