40

پاکستانی فلمساز کی دستاویزی فلم ’ٹرننگ پوائنٹ‘ ایمی ایوارڈز کیلئے نامزد

نیویارک: پاکستانی دستاویزی فلم ’ٹرننگ پوائنٹ: 9/11 اینڈ وار آن ٹیرر‘ کو ایمی ایوازڈز کیلئے نامزد کرلیا گیا۔

آسکر اکیڈمی کے ممبران میں شامل ہونے کا اعزاز حاصل کرنے والے پاکستانی نژاد امریکی دستاویزی فلم ساز محمد علی نقوی کی دستاویزی فلم ’ٹرننگ پوائنٹ: 9/11 اینڈ وار آن ٹیرر‘ کو مشہور بین الاقوامی فلم ایوارڈ ا’ایمی ‘ کیلئے نامزد کیا گیا ہے۔

یہ خبر محمد علی نقوی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر مداحوں کے ساتھ شیئر کی انہوں نے فلم کے پوسٹر اور ایمی ایوارڈز میں نامزدگی کی تصویر کا کولاج بنا کر شیئر کیا۔