میزبان ساحر لودھی کا کہنا ہے کہ بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان نے ان سے پہلی ملاقات میں انہیں بہت ہینڈسم کہا تھا۔
ساحر لودھی نجی ٹی وی کے ایک شو میں شریک ہوئے جس دوران انہوں نے متھیرا کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے چند سال قبل شاہ رخ خان سے ہونے والی ملاقات کی دلچسپ کہانی بتائی۔
انہوں نے کہا کہ میں شاہ رخ خان کے انٹرویو کے لیے پہلی بار ان سے ملنے گیا تھا اور جب میں وہاں پہنچا تو ان کی ٹیم کی ایک لڑکی نے مجھے دیکھ کر کہا آپ ہمارے ’باس ‘ کی طرح دکھتے ہیں جس پر میں نے جواب دیا واقعی؟
ساحر لودھی نے بتایا کہ اس کے بعد اداکارہ کاجول آئیں اور مجھے دیکھ کر کہا یہ تم ہو؟ جس کے جواب میں انہیں اوکے کہا پھر بلآخر شاہ رخ سے ملاقات بھی ہوئی جس میں انہوں نے کہا کہ تم بہت ہینڈسم ہو۔
میزبان نے شاہ رخ خان کو بہترین انسان قرار دیتے ہوئے کہا کہ شاہ رخ آپ کے خیال سے زیادہ سوفٹ اور گہرے انسان ہیں جن کے پاس پیش کرنے کے لیے بہت کچھ ہے ان سے انٹرویو بھی بہت اچھا رہا۔