100

اداکار شہروز سبزواری نے دوسرے بچے کی پیدائش سے متعلق مداحوں کو خوشخبری سنادی

یوم آزادی کے حوالے سے منعقد کی گئی ایک تقریب میں صحافی نے شہروز سبزواری سے اہلیہ سے متعلق سوال کیا جس پر انکا کہنا تھا کہ صدف کنول گھر پر آرام کررہی ہیں کچھ دنوں میں خوشخبری سنائیں گے۔

اداکار نے مزید کہا کہ مجھے بچے بہت پسند ہیں اور یہی وجہ ہے کہ میں دوسرے بچے کے لیے خاصا پرجوش ہوں، بچے کی پیدائش کے لیے پروڈیوسرز سے 10 سے 15 دن کی چھٹی بھی مانگ رہا ہوں لیکن فی الحال ابھی تک نہیں مل سکی۔

انہوں نے مداحوں سے اہلیہ کے لیے دعا کرنے کی بھی درخواست بھی کی۔

یاد رہے کہ شہروز سبزواری نے سائرہ یوسف سے علیحدگی کے بعد صدف کنول سے دوسری شادی کی ہے تاہم سائرہ سے ان کی ایک بیٹی بھی ہے۔