38

مارول اسٹوڈیو کی دو نئی ایوینجرز فلمیں کب ریلیز ہونے والی ہیں؟

یویارک: ڈزنی نے مارول سپر ہیرو دو نئی فلموں ایوینجرز دی کنگ ڈینسٹی اور ایوینجرز  سکریٹ وارز کی ریلیز کا اعلان کر دیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق  مارول اسٹوڈیوزکی  گزشتہ سال ریلیز ہونے والی معروف  فلم’ شان چی دی لیجنڈآف دی ٹین رنگز ‘کے ہدایتکار ڈیسٹن ڈینئل کریٹن  کی ہدایتکاری میں بننے والی  مارول نئی فلم ’ایوینجرز دی کینگ ڈینسٹی‘ اور’ ایوینجرز  سکریٹ وارز ‘ سال 2025 میں سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

فلموں کے شائقین کی جانب سےمارول اسٹوڈیو کی فلمیں بےحد پسند کی جاتی ہیں یہی وجہ ہے کہ حالیہ برسوں میں ریکارڈ توڑ مارول فلموں نے ہالی ووڈ اور عالمی باکس آفس پر غلبہ حاصل کیا ہے۔

سال 2019 کی “ایوینجرز: اینڈگیم” مارول کی سب سے زیادہ کما کر دینے والی فلموں میں سے ایک ہے جس نے 2.79 بلین ڈالر سے زیادہ کمائے  اور شائقین میں بےحد مقبول ہوئی۔