قومی ادارہ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 23ہزار423 کوروناٹیسٹ کیےگئے،جن میں سے 693 افراد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا۔ ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 2.96 فیصد ریکارڈ کی گئی۔
این آئی ایچ کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مزید 2 مریض انتقال کرگئے جبکہ 180 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔