148

مزاحیہ میم بھیجنے پر خاتون کو بالا خر کمپنی سے انٹرویو کال آگٴی

ایک میمر خاتون نے ٹک ٹاک پر دعویٰ کیا ہے کہ میم بھیجنے پر انہیں کمپنی کی جانب سے انٹرویو کی کال موصول ہوگئی۔

یہ غیر معمولی واقعہ سوئیڈش سوان نامی خاتون کے ساتھ پیش آیا جنہوں نے اپنی ویڈیو میں بتایا کہ میں نے جاب کے لیے کئی کمپنیوں میں اپنی سی وی بھیجی لیکن مجھے سوائے ریجیکشن لیٹر کے کچھ اور موصول نہ ہوا۔

خاتون نے بتایا کہ میں نے ایک میم کا انتخاب کیا اور وہ ایک کمپنی کو ای میل کردی، ساتھ ہی میں نے بتایا کہ مجھے جاب کی کتنی ضرورت ہے۔

خاتون کے مطابق یہ میم بھیجنا کامیاب رہا اور کچھ دیر بعد جنہوں نے ریجیکٹ کیا تھا، وہیں سے کال آئی اور مجھے بتایا گیا کہ انہوں نے اپنا ذہن تبدیل کرلیا ہے اور اب وہ میرا انٹرویو لینا چاہتے ہیں۔

تاہم انٹرویو کب ہوگا اس حوالے سے خاتون نے اپنی ویڈیو میں نہیں بتایا۔

سوئیڈش سوان کی یہ اسٹوری سوشل میڈیا پر خاصی وائرل ہے جس پر صارفین دلچسپ تبصرے کررہے ہیں۔