73

کورونا وائرس سے مزید 5 جاں بحق،400 سے زائد کورونا مریضوں کی حالت تشویشناک

قومی ادارہ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مزید 5 مریض  انتقال کرگئے،جبکہ ملک بھر میں 400 سے زائد کورونا مریضوں کی حالت  تشویشناک ہے۔

این آئی ایچ کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 20 ہزار361  ٹیسٹ کئےگئے جس میں 492 کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا۔

 ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح دو اعشاریہ چار دو فیصد ریکارڈ کی گئی۔ کراچی میں کورونا کے 232 مثبت کیسز،لاہور میں 124اوراسلام آباد میں 19 مثبت کیسز ریکارڈ کئے گئے۔