ملک میں کورونا کیسز کی شرح میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 737 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی،جبکہ گزشتہ روز 10 افراد کورونا سے انتقال کرگئے۔
قومی ادارہ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 22 ہزار 451 ٹیسٹ کیے گئے جن میں 737 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی۔
این آئی ایچ کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق پچھلے 24 گھنٹوں میں 10 افراد کورونا سے انتقال کرگئے جب کہ 189 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔