119

شو ہر اور بیوی نے مل کر ایک ڈکیت کی دھلا ئی کر دی

سڑک پر گاڑی کا انتظار کرتے یا پھر اپنی منزل مقصود کی جانب گامزن لوگوں کے ساتھ موبائل اور نقدی چھیننے جیسے کئی حادثات پیش آچکے ہیں جن کی ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر اکثر وبیشتر وائرل رہتی ہیں لیکن سر عام ان مسلح افراد کا مقابلہ کرنے والے لوگ کم ہی نظر آتے ہیں۔
لیکن کہتے ہیں نا ہمت کرے انسان تو کیا نہیں ہوسکتا، ایسی ہی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں ایک جوڑے کو سرعام ڈاکو کی دھلائی کرتے دیکھا گیا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جیسے ہی ڈاکو جوڑے کے پاس آکر رکتا ہے تو خاتون کے ساتھ کھڑا شخص آگے بڑھ کر اس کی پستول قابو میں کرلیتا ہے۔

بعد ازاں شوہر اور بیوی دونوں مل کر ڈاکو کی دھلائی کرتے ہیں۔